چینی کورونا ویکسین ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں بھی محفوظ قرار Last Updated On 22 July,2020 05:47 pm بیجنگ: (ویب ڈیسک)چین میں کورونا ویکسین ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں بھی محفوظ اور مؤثر قرار دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے، مگر بہت کم انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوسکی ہیں۔ ان ابتدائی ویکسینز میں سے ایک چین میں تیار ہورہی ہے اور مئی میں انسانی آزمائش کے ابتدائی نتائج جاری کیے گئے تھے جو حوصلہ افزا قرار دیئے گئے تھے۔ چینی کمپنی کین سینو بائیو لوجک اس ویکسین کو چینی فوج کے تحقیقی یونٹ اکیڈمی آف ملٹری سائنس (اے ایم ایس) کے ساتھ مل کر تیار کررہی ہے۔ ایڈ 5 این کوو نامی ویکسین چین کی 8 ویکسینز میں سے ایک ہے جو انسانی آزمائش کے مرحلے سے گزر رہی ہیں، جبکہ اسے کینیڈا میں بھی انسانی آزمائش کی اجازت مل چکی ہے۔ اس ویکسین کے انسانوں پر ٹرائل کے دوسرے مرحلے کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں، جس میں اسے لوگوں کے لیے محفوظ اور کووڈ 19 کے خلاف مدافعتی ردعمل فراہم کرنے میں مددگار قرار دیا گیا ہے۔ ویکسین کے دو...